سوشل میڈیا پربغیرتحقیق چیزیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی ایم اے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے عہدیداران نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برازیل کی ایک ویڈیو کو ڈاکٹر مناف کے ہسپتال سے منصوب کر کے ڈاکٹرز کے خلاف عوام کو اکسایا جا رہا ہے، چیف سیکرٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے بغیر سوچے سمجھے اور ویڈیو کی حقیقت جانے بغیر نوٹس لیا ہے، واقعہ پر سیاسی جماعتیں کی خامو شی سمجھ سے بالا تر ہے جس کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہیں، واقعہ کے بعد ڈاکٹر مناف ترین ہسپتال کو ٹی ایل پی کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھیں،ہم تمام ڈاکٹرز مطالبہ کرتے ہیں اس پروپیگنڈا کی تحقیق کر وا کر واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔ یہ بات ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، ڈاکٹر بہار شاہ، ڈاکٹر احمد شاہ، ڈاکٹر طارق مری، ڈاکٹر طاہر نے اتوار کوئٹہ پریس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ برازیل میں ایک ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ نازیبا ویڈیو کو گزشتہ کئی روز سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کوئٹہ کے نجی ہسپتال سے جوڑا جا رہا ہے جس سے ڈاکٹرز کا تقدس پامال ہو رہا ہے، انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل ڈاکٹر مناف کے ہسپتال میں ایک طالبہ کو بے ہوشی کی حالات میں لایا گیا جسکا دماغی مسئلہ تھا جس پر اس نے معافی مانگی وائرل ویڈیو پر تحقیقات ہو چکی پولیس بھی تحقیقات کرنے و الوں میں شامل تھی واقعہ کے بعد سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برازیل کی ویڈیو ہسپتال سے جوڑا گیا سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق چیزیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو ٹی ایل پی کی طرف سے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ ہے مہم چلانے والوں کو سامنے لایا جائے، انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں بھی سوشل میڈیا پر پروپگنڈہ کی ویڈیوز کی مذمت کرنی چاہیے، انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ڈاکٹر وں اور عوام کو دست و گریبان کر نے کی سازش کی جارہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہاکہ برازیل کی ویڈو کی کسی ڈاکٹر کے ساتھ جوڑنا کر نا ہمیں کسی بھی قابل قبول نہیں ہے، ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ایسے واقعات سے دشمنیاں پید ہو سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم تمام ڈاکٹرز کی تنظیمیں پہلی بار ایک جگہ پر ہیں ہم تمام ڈاکٹرز سول و آرمی کی ایجنسیوں سے مطالبہ کرتے ہیں اس پروپیگنڈا کی تحقیق کریں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق چیزیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ ہے مہم چلانے والوں کو سامنے لایا جائے، انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بغیر سوچے سمجھے تحقیقات کی بات کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے