سانحہ 8 اگست میں بلوچستان کوجونقصان پہنچا اسکی تلافی ناممکن ہے، میر چنگیز جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے شہداء 8اگست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست میں بلوچستان کو جو نقصان پہنچا اسکی تلافی ناممکن ہے،8 اگست کے شہداء ایک خاندان یا ایک قوم کا اثاثہ نہیں بلکہ وہ پوری قوم کے چشم و چراغ تھے۔سانحہ 8اگست کی چھٹی برسی کے موقع پراپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 6 سال قبل دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی میں ہمارے قابل فخر ہیرے ہم سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے تھے 8 اگست 2016 کو ملک اور بالخصوص صوبہ بلوچستان نے بہت بڑا نقصان اٹھایا جسے ہم برسوں تک پورا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل 8 اگست کے دن ہم سے ہمارے انتہائی پڑھے لکھے اور مخلص وکلاء کو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کر دیا گیا 8 اگست کے شہداء ایک خاندان یا ایک قوم کے اثاثے نہیں تھے بلکہ وہ پوری قوم کے چشم و چراغ تھے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے بلوچستان کے وکلاء کی نسل کشی کی اور اس دن وکلاء نے محکوم اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جانیں قربان کیں،انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پورے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا اور ملک دشمنوں کو شکست ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے