بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج اورکل موبائل فون سروس انٹر نیٹ سروسز معطل رہیں گی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج اور کل موبائل فون سروس اور وائرلیس انٹر نیٹ سروسز معطل رہیں گی تفصیلات کے مطابق صوبے میں امن وامان کو بر قرار رکھنیاور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر آج کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ کل یوم عاشور کے موقع پر کوئٹہ، ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداوا، جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں موبائل فون کی سروس بھی صبح6سے رات12بجے تک بند رہے گی