ایف آئی اے نے عمران اسماعیل اور ڈاکٹر سیما ضیا کو بھی طلب کر لیا

کراچی: ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی طلب کر لیا ہے۔ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو بھی طلب کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ دو نجی بینکوں کے افسران کو بھی ایف آئی اے آفس میں طلب کیا گیا ہے۔نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو 12 اگست اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے