آڑینجی میں لوگ بے یارومدگار کھولے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سرداراسداللہ مینگل

وڈھ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مینگل قبیلے کے سربراہ سردار اسداللہ خان مینگل،ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے آڑینجی کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دور کیا، اتوار کو سردار اسداللہ خان مینگل،ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے سومار خان گوٹھ خلق محمد حیات ہوتکاڑی کلی عطاء الرحمن بہنی کلی خوستی مینگل کلی رحمت اللہ کلی عبدالجلیل ہوتکاڑی کلی محمد اسماعیل کلی سلوو کھوروی بھمباری کلی نبی بخش مینگل سمیت دیگر آبادیوں کا دورہ کیا جبکہ کشاری مسجد بیکاکی ہینار خزینی مسجد چھکڑو دور ٹیگر سمیت دیگر علاقوں سے کھوروی کیمپ میں ملاقات کی لوگوں نے اپنے آبادیوں میں حالیہ مون سون بارشوں کے تباہ کاریوں مکانات نقصانات سڑکوں کی بحالی اور متاثرین کے لئے فوری ریلیف کے حوالے سے سردار اسد اللہ مینگل اور ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل کو آگاہ کیا،دورے کے دوران پارٹی رہنماوں نے علاقے میں نقصانات کا گھر گھر جاکر جائزہ لیا اس موقع پر سردار اسداللہ خان مینگل اور میر محمد اکبر مینگل نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آڑینجی میں نقصانات کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے لوگ بے یارومدگار کھولے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومتی دعوے میڈیا کی حد تک دیکھ رہے ہیں عملی طور کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی ہیں آڑینجی ضلع خضدار میں سب زیادہ متاثرہ ہے سینکڑوں کچے مکانات مہندم اور سینکڑوں رہائش کے قابل نہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انتظامیہ دعووں سے نکل کر لوگوں کو ریلف پہنچاتے لیکن لوگوں کی داد رسی نہیں ہوئی انہوں نے کہا آڑینجی کے متاثرین کو فوری طور پر خوراک ادویات اور ٹینٹس کی اشد ضرورت ہے آڑینجی میں مالدروں کی مال مویشوں کھڑی فصیلں زرعی بنیٹوں بچاو بندات سیلابی پانی کی نظر ہوگِئے ہیں انہوں نے کہا صوبائی اور وفاقی ادرارے آڑینجی کے متاثریں کی مدد کو نہیں پہنچے تو انسانی جانوں کا المیہ پیدا ہوسکتا ہے آڑینجی کی آبادی 70 ہزار سے زیادہ ہے پورے سب تحصیل میں کچی سڑکوں پر لوگوں کی آمد ورفت ہوتی ہیں لیکن آڑیبجی 80% علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ دو ہفتوں سے بند ہے کئی بار انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو وڈھ آڑینجی سیلاب متاثرین کے ریلف کے لیے درخواستیں دی گِئی لیکن افسوس کا کہنا پڑھ رہا ہے کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ متاثریں کو ٹراخانے کے سوا کچھ نہیں کررہی آڑینجی کے دورے کے دوران سردار اسداللہ خان مینگل کے ہمراہ بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی قبائلی رہنما میر محمد حسن مینگل میر نادر اسلم مینگل میر ابرار اسلم مینگل میر محمد نواز مینگل میر بشیر احمد رئیسانی شفیق الرحمن مینگل میر بہاول خان مینگل محمد اسحاق مینگل نصراللہ مینگل سمیت دیگر رہنما موجود تھے قبائلی رہنما محمد میر نواز مینگل کی طرف سے سردار اسداللہ خان مینگل اور دیگر مہمانوں کے کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے