بد عنوانی کی شکا یات پرسیشن جج (6) کے ریڈر معطل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر نے بد عنوانی کی شکا یات پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (6)کے ریڈر عبد المنان کو معطل کر دیا۔ ہفتہ کو بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر نے کوئٹہ کی ماتحت عدالتوں کا دورہ کیا، عدالتوں میں زیر سما عت مقدمات کی چانچ پڑ تال کے بعد متعلقہ ججز کو زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی اورچیف جسٹس نعیم اختر نے بد عنوانی کی شکا یات پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (6)کے ریڈر عبد المنان کے خلاف انضابا طی کاروائی کر تے ہوئے انہیں فوری طور پر معطلی کا حکم جا ری کر دیا۔