پشین پارٹی کے صدرکا بھتیجا پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا واقعے کی تحقیقات کراکرمحراکات کو سامنے لایا جائے، اصغر اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اراکین صوبائی وزیر عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عجیب حکومت ہے صوبائی وزیر کہہ رہا ہے کہ ان سے زیادہ اپوزیشن کے اراکین وزیر اعلیٰ کے قریب ہے اس دوران اصغر خان اچکزئی اور ثنا بلوچ کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی اصغر خان اچکزئی نے ایوان کی توجہ گزشتہ دنوں سیکرٹریٹ کے عقب پر واقع سڑک پر پولیس کی فائرنگ سے پارٹی رہنما کے بھتیجے کی ہلاکت پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی ضلع پشین کے صدر کا بھتیجا پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے انہوں نے واقعہ کے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں دو لوگ سڑک پر بھاگ رہے تھے دوڑنے والا دوسرا شخص چور چور کی صدائیں لگا رہا ہے اس دوران پولیس کی فائرنگ سے پارٹی رہنما کا بھتیجا جو وہاں سے گزر رہا تھا جاں بحق ہوا تاہم نہ تو چور پکڑ ا گیا نہ ہی جس کی چوری ہوئی ہے وہ سامنے آیاہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کراکر محراکات کو سامنے لایا جائے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی