عمران خان کا بچنا مشکل ہے انکے نااہلی کیلئے حکومت ہرقانونی طریقہ استعمال کررہی ہے، مولانا عبد الواسع

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) جے یو ائی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ عمران خان خود بیرونی قوتوں کا ایجنٹ اور غلام ہے وہ ہمیں کس حیثیت میں ہمارے نوجوان نسل اور ہمیں آزادی کا سبق دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں لندن کے میئر کے الیکشن میں انہوں نے ایک پاکستانی اور مسلمان امیدوار کے بجائے ایک یہودی گولڈ اسمتھ کے بیٹے کی دن رات مہم چلائی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اپنے کابینہ میں 15 کے قریب وزراء اور معاونین خصوصی غیر ملکی اور ایک صوبے کا گورنر بھی غیر ملکی مقرر کیا انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ ہمارے اکابرین نے سو سال پہلے برصغیر میں آپکے آقاوں کے ساتھ لڑی حقیقی آزدای کا درس ہم دینگے اور غلامی کا درس تم دیتے رہو انہوں نے کہا کہ ممنوعہ اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے اور الیکشن کمیشن نے باقاعدہ چیئرمین پی ٹی ائی کو شوکاز نوٹس بھی دیدیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے سیاسی اور قانونی کمیٹیا ں بنا دی ہیں جو کہ بہت جلد اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کریگی انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا بچنا مشکل ہے انکے نااہلی کیلئے حکومت ہر قانونی طریقہ استعمال کر رہی ہے پی ٹی ائی میں چار اہم رہنماوں نے چیئرمین شپ کیلئے بھاگ دوڑ بھی شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں اسرائیل بھارت اور دیگر یورپی ممالک سے فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے جبکہ عمران خان کے گھر کا نو سال تک گھر کا کرایہ امریکہ دیتا رہا ہمیں اب وہ کس منہ سے آزادی کا درس دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی کمپنی میں اپنے بیٹے سے صرف تنخواہ نہیں لی جس پر وہ عمر بھر کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں تو عمران خان اور پارٹی پر ایک خود مختیار الیکشن کمیشن نے باقااعدہ ااٹھ سال تک کیس چلا کر سب کچھ ثابت کردیا انہوں نے کہا کہ ائین کے دفعات 62 63 کے زد میں عمران خان آگیا ہے انہوں نے بیان حلفی میں غلط بیانی کی جھوٹ اور چوری پکڑنے پر آج وہ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج اور نازیبا زبان استعمال کر رہا ہے ثیف الیکشن کمشنر خود انکا مقرر کر دہ ہے جس ادارے کا بھی فیصلہ انکے حق میں نہ آئے تو عمران خان کی یہ فطرت شروع سے ہے کہ وہ اسکے خلاف بولنا شروع کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آزادی کی ایک اپنی طویل داستان ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے روب اور دبدبے کی ہمار ے سامنے کوئی پرواہ نہیں ہم ایک واحد طاقت اللہ پاک کے سامنے جھکتے اور ان سے خوف رکھنے والے لوگ ہیں اسکے علاوہ ہمیں کسی سے طاقت سے نہ ڈرایا جائے انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونگے عمران خان کے مطالبے کی اس حوالے سے کوئی اہمیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بلوچستان پنجاب اور کے پی کے بارش اور سیلاب متاثرین کی مکمل آبادی کیلئے پانچ ارب روپے فوری ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا اور چین سے کسی صورت نہیں بیھٹیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے