روبینہ عرفان اور ملک احمد خان وزیراعظم کے معاونین خصوصی مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک احمد خان اور بی اے پی کی رکن روبینہ عرفان کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔ان کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک احمد خان کو اسپیشل ٹو پرائم منسٹر (معاون خصوصی برائے وزیراعظم) تعینات کردیا۔ اس تعیناتی کے بعد ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے ملک احمد خان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے روبینہ عرفان کو بھی معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ان کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ روبینہ عرفان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے