بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے ہمیں اپنے چھوٹے تنازعات کو اپنی قبائلی روایات کے مطابق حل کرنا چاہئے،نواب ایاز خان جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کو کسی بھی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے ہمیں اپنے چھوٹے تنازعات کو اپنی قبائلی روایات کے مطابق حل کرنا چاہئے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ دنوں ائیر پورٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی ثالثی کیلئے کاروباری شخصیت حاجی نصیب اللہ اچکزئی سے اختیار لینے کے موقع پرقبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر جرگے کے ممبران اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،ڈاکٹر اکبر خان،امین اللہ کاکڑایڈووکیٹ،کاروباری شخصیت حاجی نصیب اللہ اچکزئی کے والد حاجی حبیب اللہ اچکزئی،قبائلی رہنماحاجی ابراہیم،حاجی جمال الدین اچکزئی،حاجی لالا خان اچکزئی،حاجی عارف اچکزئی،حاجی محمد رضا،حاجی محمد خیر،حاجی محمدقاسم،حاجی عبدالنافع،حاجی حبیب اللہ اچکزئی،حاجی لالو خان اچکزئی سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر حاجی حبیب اللہ اچکزئی نے پشتون قومی جرگےْ کو مکمل اختیاردیتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے نواب ایاز خان جوگیزئی واحدثالث ہیں اگر نواب ایاز جوگیزئی کو معاونت کیلئے کسی شخص کی ضرورت پڑی تو ہمارے دو افراد چوبیس گھنٹے تیار ہیں۔نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں امن وامان کو برقرار ر کھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ صوبے کے امن وا مان کو خراب کرے سازشی عناصر کی کوشش ہوتی ہے کہ بدامنی ہو تاکہ وہ اسکا فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ائیر پورٹ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے جس کے بعدکچھ عناصر نے واقعہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی میں دونوں فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کے حالات خراب ہونگے تو کوئی بھی صوبے میں سرمایہ کاری نہیں کریگا بلکہ جن لوگوں نے صوبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے وہ بھی اپنا سرمایہ دوسری جگہ منتقل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قومی جرگہ نے گزشتہ دنوں واقعہ کے بعددونوں فریقین سے رابطہ کیا ہے اور ان سے ثالثی کیلئے اختیار مانگا ہے اسی سلسلے میں آج ہم کاروباری شخصیت حاجی نصیب اللہ اچکزئی کے پاس آئے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو سننے کے بعد میرٹ پر فیصلہ کریں گے اور کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے