بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک بجلی چلی گئی جس کے بعد متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کور م کی نذر ہوگیا سرکاری کاروائی مکمل نہیں کی جاسکی، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد ایوان میں کورم پورا کرنے کے لئے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس بدھ تک کے لئے ملتوی کردیا گیا اجلاس ملتوی ہونے کے باعث سرکاری کاروائی مکمل نہیں کی جاسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے