اساتذہ کے مطالبات سے متعلق ہم نے لاء ڈپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، میر نصیب اللہ مری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ثنا بلوچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ثناء بلوچ اپنی تقریر میں خود کو حکومت سے دور دکھا رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ہم سے زیادہ حکومت اور وزیر اعلیٰ کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈزون کے باہر بیٹھے خواتین کا مطالبہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا تھا جس کا بذات خود میں حق میں نہیں تھا اس کے باوجود ہم وزیراعلیٰ کے پاس گئے اور جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، زیارت واقعہ میں جس شخص کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا وہ زندہ نکلا اور اس نے آکر کہا کہ وہ ایران میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبات سے متعلق ہم نے لاء ڈپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، 15دنوں میں انکے مطالبات منظور ہوجائینگے۔