کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستان اپنے کشمیر بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں اس دن تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو فاشسٹ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کرکے کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیا۔ آئین ہند میں مقبوضہ ریاست کو خصوصی حیثیت دیتا تھااور کون مستقل شہری ہے اور کون زمین خرید سکتا ہے۔ان دو آرٹیکلز کو ختم کرنے کے بعد سے کشمیریوں پر بدترین مظالم شروع ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیاہے کشمیریوں پر ظلم و ستم گزشتہ ایک صدی سے جاری ہے، لیکن آرٹیکل 370 اور 35 اے کے منسوخ ہونے کے بعد سے صورتحال خراب ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اج کشمیر کی آزادی کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔ آزادی کشمیر کے ہر سانس سے "کشمیر بنے گا پاکستان”کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے درد کو سمجھتا ہے۔ آج مسئلہ کشمیر کو ہر محاذ اور ہر سطح پراجاگر کیا جا رہا ہے۔اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہآرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے بھارت نے ہر حربہ آزمایا لیکن کشمیری عوام کی حریت کا جذبہ ٹھنڈا نہیں ہوا یہ آزادی کے طلوع ہونے کا پہلا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم امہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضہ کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کا حق خودارادیت کا موقع دیں اور کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستان اپنے کشمیر بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔