کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسجد کے اندر ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت فیز 6 میں مسجدِ عائشہ میں ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے باعث خون زیادہ بہہ گیا ہے جبکہ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص ممکنہ طور پر نفسیاتی مریض لگتا ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک متاثرہ شخص کے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا، اسپتال میں زخمی شخص کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے، ابتدائی بیان کے مطابق خود کشی کی کوشش کی وجہ پریشانی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد انتظامیہ کا بیان بھی لیا گیا ہے، واقعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پیش آیا۔