رئیسانی روڈ پر کریکر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حاجی نورمحمد دمڑ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ بھارت کے زیرتسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو تین سال مکمل ہوگیا مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے کوئٹہ رئیسانی روڈ پر کریکر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے صوبے سے ملک اور صوبہ دشمن عناصر کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھارتی مظالم کا جرت مندی سے مقابلہ کررہے ہیں اور دنیا اب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا، ظلم وستم کی انتہاکردی ہے اور تین سال میں بھارت نے کھلم کھلا مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں جاری رکھیں عالمی برادری اور ادارے بھارت کو ظلم اور قانون شکنی پر کٹہرے میں کھڑا کریں کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے لیکن پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گزشتہ شب رئیسانی روڈ کوئٹہ میں ایک دکان پر کریکر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے حکومت فورسز اور قوم ایک پیج پر ہے ملک اور صوبے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چھین سے نہیں رہے گے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی صوبے کی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے انہوں نے رئیسانی روڈ کریکر حملے میں شہید ہونے والے شخص کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے غمزادہ خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے۔۔