بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ضلع لسبیلہ میں 15جبکہ خضدار میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ژوب، خضدار،بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ، زیارت، بارکھان، مسلم باغ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آج (ہفتہ)کو صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمر طوب رہنے کے علاوہ ژوب، خضدار،بو لان، کو ہلو، لسبیلہ،آواران، زیارت، بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے