بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3بجے طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائر یکٹر جنرل کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف، انجینئرنگ کور کے بریگیڈئیر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد،معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان، کریو چیف نائیک مدثر فیاض جو ضلع لسبیل میں حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی جانب سے مشترکہ تعزیتی قرار داد پیش کی جائیگی۔اجلاس میں بلوچستان موٹر وہیکل (ترمیمی) اور بلوچستا ن کیڈیٹ کالجز (ترمیمی) مسودات قوانین بھی پیش کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے