کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا تیسرا روز، اہم شاہراہیں بند
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے تیسرے روز ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لکپاس، کوئٹہ سے چمن، لورالائی اور ژوب روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔آل پاکستان بس یونین اور دیگر ٹرانسپورٹ یونینز نے احتجاجاً قومی شاہراہیں بند کٰیں، ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی چیک پوسٹوں کے خاتمے سمیت ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کسی صورت منظور نہیں۔
چیئرمین آل پاکستان بس یونین عتیق خان کاکڑ کے مطابق ٹرانسپورٹرز پر ناجائز انکم ٹیکس، ویلیو انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں ناجائز ٹول پلازے فوری طور پر ختم کیے جائیں جبکہ تفتان روڈ، کوئٹہ گوادر پنجگور روڈ، سندھ بلوچستان روٹس پر کسٹم،ایکسائز اور دیگر اداروں کی غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے۔