عمران خود تو جائے گا مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا ، مریم نواز

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر سے استعفٰی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفٰی مانگنا چاہیے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خا ن نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خود تو انشا اللہ جائے گا مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے