شہدا پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے مادرملت کی حفاظت اپنے خون سے کی ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے یوم شہداء پولیس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہدا پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے مادرملت کی حفاظت اپنے خون سے کی ہے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدا پولیس نے مادرملت کیلئے بش بہا قربانیاں دی ہے ملک اور اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔پولیس ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے اپنی نیند بھی پوری نہیں کر سکتے۔ پولیس دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جنگ حوصلے اور دلیری سے لڑی اور لڑرہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یوم شہداء تجدید عہد کا دن ہے بلوچستان پولیس کی خدمات قابل فخر ہیں اور ان کی شہیدوں پر پوری قوم کو ناز ہے اور یہ دن اس عزم کا اظہار کا بھی دن ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔شہدا کے لواحقین ہماری فیملی کے طرح ہیں۔ہمارے پولیس کے شہید جوان عظیم مرتبے پر فائز ہوئے ہیں شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت بلوچستان شہداء پولیس کے لواحقین اور پولیس فورس کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل فراہم کرنے کی ہرممکن اقدامات کئے جارہے، اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کے خاندان ہے اکیلے نہیں بلکہ حکومت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ انکی ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے