سیلاب اور بارشوں کے باعث متاثر ہونے والی کوئٹہ کراچی اور مکران کوسٹل ہائی وے کو کھول دیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیلاب اور بارشوں کے باعث متاثر ہونے والی کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ اور مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاقدرتی آفات کے دوران متاثرہ لوگوں مدد کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے پاک فوج اور حکومت بلوچستان کے محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے باہمی تعاون کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ اور گوادر جانے والی ٹریفک کے لیے کوسٹل ہائی وے اور آر سی ڈی ہائی وے کے دونوں حصے کھول دیے گئے ہیں (کوسٹل ہائی وے پر لیاری تا لاکھڑا روڈ اور آر سی ڈی پر اتھل تا لاکھڑا روڈ)۔پاک فوج نے حب اور اتھل کے علاقے میں سیلاب کے دوران سول حکام کے ساتھ مل کر ریلیف اور ریسکیو آپریشن کیا۔ پاک فوج کی بے لوث اور انتھک کوششوں سے لوگوں کو نہ صرف راشن اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ تمام اہم شاہراہوں کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ پاک فوج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔