خضداررتوڈیرو قومی شاہراہ پرچھوٹی گاڑیوں کے لئے ٹریفک جاری جلد ہیوی ٹریفک کے لئے روڈ کھول دیا جائیگا
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضداررتوڈیر و قومی شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کے لئے ٹریفک جاری بھلونک پہاڑی کی کٹائی جاری ہے اور جلد ہیوی ٹریفک کے لئے روڈ کھول دیا جائیگا۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمدا لیاس کبزئی نے اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ خضدار رتوڈیرو ایم 8بھلونک ایریا کا معائنہ کیا اور وہاں چلنے والی ٹریفک کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم 8سندھ و بلوچستان کی شاہراہ بھلونک پہاڑی کی خطرناک کھائی سے سیلاب میں بہہ گئی تھی جس کو جنگی بنیادوں پر مختصر مدت میں ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔۔بھلونک کٹائی اور کھائی کے ایریا میں پہاڑی کی کٹائی جاری ہے چونکہ نیچے کھائی اور سیلاب کا پانی کھڑا ہے اور مذید روڈ کی ڈمپنگ ممکن نہیں ہے جب کہ مون سون کی بارشیں تاحال ختم بھی نہیں ہوئی ہیں اس لیئے ہماری کوشش ہے کہ پہاڑ کو کٹائی کرکے وہاں سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لئے راستے کو ہموار کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں میرا این ایچ اے حکام سے رابطہ ہوا ہے اور روڈ کو ہیوی ٹریفک کے لئے بھی جلد کھول دیا جائیگا اس وقت بھی مشینری یہاں موجود اور وہ مسلسل کام کررہی ہے ہمارا یہ عزم ہے کہ مسافر شہری اور تاجر برادری کو کسی بھی پریشانی اور نقصان سے بچانے کے لئے جتنے بھی بین الصوبائی روڈز ہیں ان پر ٹریفک تعطل کا شکار نہ ہو اور آمد ورفت جاری رہے۔ دریں اثناء شہریوں نے خضدار کے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ و ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہنگامی حالات کا نفاذ کرکے ایم 8شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کروایا اورلوگوں کی آمد روفت ممکن ہوا چونکہ ایم 8شاہراہ سے خضدا رکے بھی کئی علاقے منسلک ہیں اور ان کا راشن و رسد اسی روڈ سے وابستہ ہے تاہم روڈ کی بروقت بحالی سے عوام کی پریشانی کم ہوئی اوران کے لئے ضروری خوراک راشن رسد ممکن ہوا ۔اس موقع پر سینئر اسٹاف آفیسر ٹو ڈپٹی کمشنر خضدار محمد مراد گزوزئی بھی ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہمراہ تھے۔