حمزہ پارٹی قائد نواز شریف کے طلب کرنے پر لندن روانہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے طلب کرنے پر لندن روانہ ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے، انہیں پارٹی قائد نواز شریف نے طلب کیا ہے، اطلاعات ہیں کہ وہ حمزہ شہباز سے ناراض ہیں۔

میاں نواز شریف کا موقف ہے کہ حمزہ تین ماہ تک پنجاب حکومت میں رہے اور صوبے میں کوئی موثر کام نہ کراسکے، ساتھ ہی پنجاب میں ضمنی الیکشن ہارنے کی وجوہات پر بھی نواز شریف حمزہ شہباز سے ناراض ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی جگہ پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے