بھارت کشمیریوں کی آواز حق خودارادیت دبانا چاہتا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس دن ہندو انتہا پسند پارٹی بی جے پی نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 A کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا یوم استحصال کشمیر کی مناسبت اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ریاستی مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس میں لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور اب کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمینیں چھین کر انتہا پسند ہندوؤں کو آباد کیا جارہاہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جارہا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالم برادری کو بھارتی ریاستی اداروں کے جبر اور ظلم کا نوٹس لینا چاہئے اور وہاں اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق کشمیریوں کو ان کا حق استصواب رائے دینا چاہیے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانیوں اور مقبوضہ کشمیریوں کا رشتہ لازوال ہے بھارت نے ہمیشہ یہی کوشش کی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے قلوب سے پاکستان کی محبت کو مٹایا جائے لیکن بھارت ہر بار یہ بھول جاتا ہیکہ پاکستانیوں اور مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں جس کیلئے وہ بھارتی ریاستی جبر کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہینگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز حق خودارادیت دبانا چاہتا ہے جس میں وہ پوری طرح سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے بھارت نے بے گناہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تاکہ کشمیریوں کی آواز کو ختم کیا جا سکے لیکن یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کو انکے حق سے محروم کر پائے گا وزیر اعلیٰ نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ یوم استحصال کشمیر پر اپنے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں اور مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے