ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اورجھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈاکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نےممنوعہ فنڈنگ معاملے پرعجلت میں 2فیصلے دیے، آٹھ سال بعدآنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پرحیرانی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈن کیس میں فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ سیاسی مخالفین کی جانب سے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس پروپیگنڈےکاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں، کمیشن نےایک ہی فیصلہ دیا ہےجوصفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ آفیشل ویب سائٹ پرجاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے