ہمارا مذہب بھی ہمیں اتفاق اور اتحاد کا درس دیتا ہے، میر اسد بلوچ
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے سے قوم ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن ہوگی میرا ویڑن ہر گھر میں علم کا چراغ روشن کرناہے۔ والدین تعلمی ادروں سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کو علم کے عظیم زیور سے آراستہ کریں۔ ان خیالات کااظہار میر اسداللہ بلوچ نے اپنی رہائش گاہ میں سینکڑوں افراد کی بی این پی عوامی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پنجگور تسپ توحید آباد سے انجینئر عبدالوحید بلوچ۔حاجی عبا لواحد۔ حاجی حاصل خان۔حاجی پزیر احمد نکری۔حاجی داد جان قام خان۔ملا امداد۔ کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ چتکان سے شعیب احمد داودی۔ محمد اقبال۔ عزیز احمد۔محمد امین کی سربراہی میں درجنوں افراد نے بی این پی مینگل سے استعفی دیکر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔ تقریب سے بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ۔ڈپٹی آرگنائزر جلیل سیلانی نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی۔ میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ میں اپنے قوم کو متحد اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ اتفاق اور یکجہتی ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ ہمارا مذہب بھی ہمیں اتفاق اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ بلوچستان اور بلوچ قوم کے روشن مستقبل کے لئے تمام قوم پرست جماعتیں اور قوم دوست لیڈرز زاتی مفادات اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر یکسوئی کے ساتھ جد وجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڑر سے لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش وابستہ ہے بارڑر کی بندش یا اشیاء خورد نوش لانے پر پابندی سے نہ صرف لاکھوں لوگ بیروزگار ہوجائیں گے بلکہ عام غریب لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوں گے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ چیدگی بارڑر میں بین الاقوامی معیار کا ایک مارکیٹ بنائیں تاکہ علاقے میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور عوام خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجگور میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا یا ہے۔یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا ہے جوکہ تعلیم اور تربیت کا اہم درسگاہ ہے اب ہمارے نوجوان نسل اس یونیورسٹی سے فائدہ اٹھا کر اپنا تعلیم مکمل کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس عظیم ادارے سے ڈاکٹرز انجینئر اور افیسرز نکلیں اور اپنے آنے والے نسل کو ایک بہترین مستقبل فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں بھی بلوچستان کے باسی زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہمیں جتنے وسائل دستیاب ہوں گے انہیں بلاتفریق عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کریں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ چیدگی ٹو آواران روڑ کی منظوری ہوچکی ہے جسکی تکمیل سے معاشی طور پر انقلاب آئے گا۔ زمیندار اور کاروباری حضرات بآسانی اور مختصر وقت میں اپنے کھجور اور دیگر تیار فصل کو کراچی کے مارکیٹ تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور سمیت مکران کو قومی گریڑ اسٹیشن سے منسلک کیاجارہاہے اس سلسلے میں کام کا آغاز ہوچکا ہے مستقبل میں بجلی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔