چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ میں چیف آف آرمی اسٹاف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفر از علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی نماز جنازہ میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو میر جان محمد جمالی اور اعلی فوجی اور سول افسران نے شرکت کی بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالدکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور لواحقین کو صبر کرنے کی تلقین کی چیف آف آرمی اسٹاف نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے