پی ڈی ایم اجلاس: عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آئندہ چند دنوں میں پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کیخلاف کارروائی شروع ہوگی، پورے پاکستان میں ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمں بیک وقت کارروائی کریں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھیوں جن میں اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پنجاب کے سابق سینئر وزیرمیاں محمود الرشید، نجیب ہارون، رکن سندھ اسمبلی ثمرعلی خان اور سابق ایم پی اے سیما ضیاء کے خلاف کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین اور مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے