پنجگور،ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگورکے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کیا گیا راکٹ دیوار میں لگ کر زورداردھماکے سے پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پنجگور کے علاقے سندے سر میں نامعلوم افراد نے ایف سی ناکے پر ایک راکٹ فائر کیا جو قریبی دیوار میں لگ کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس اورایف سی موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کوگھیرے میں لیکر مزیدکارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے