میرعبدالقدوس بزنجو کی شہید کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور شہید بریگیڈئیر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہید کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور شہید بریگیڈئیر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کینٹ میں شہید کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور شہید بریگیڈئیر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے نماز جنازہ میں شریک چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہیلی کاپٹر حادثہ پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان قائم ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گابلوچستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں اور شہداء کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں،وزیراعلیٰ نے شہید کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے صاحبزادے اور بھائی اور بریگیڈئیر شہید محمد خالد کے صاحبزادے سے بھی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے