لورالائی پولیس کی کوئٹہ میں کاروائی اشتہاری ملزم گرفتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی پولیس نے کوئٹہ میں کاروائی کر تے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ژوب رینج بمقام لورالائی صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایات پر اور ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پر زیرنگرانی ایس ڈی پی او لورالائی سردارنصراللہ حمزازئی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر عبدالکریم، مندوخیل، ہمراہ ملازمان پولیس تھانہ لورالائی نے ائرپورٹ تھانہ حدود کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر203/2020بجرم 302 ت پ میں اشتہاری ملزم سعداللہ ولد عبدالستار قوم تارن سکنہ حال کوئٹہ کو گرفتار کرلیا، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے