قائمقام گورنر میر جان محمد جما لی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، طوفانی بارشوں کے بعد صوبہ بھر میں جاری امدادی کارروائیاں، بلوچستان عوامی پارٹی کی فعالیت اور تنظیم سازی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات غریب عوام کی دہلیز پر پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے