ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی دوپہر دو بجکر 45 منٹ پر لسبیلہ کے علاقے بیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بیلہ میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 اور گہرائی 33کلومیٹر رکارڈ کی گئی، زلزلے کامرکز بیلہ سے 103کلو میٹر شمال مغرب میں تھا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے ضلع بھر میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔