جمیل آغا ایڈووکیٹ نے سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں تاخیرپربلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ممتاز قانون دان جمیل آغا ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں سیلاب زدگان کی کسمپرسی اور امدادی سرگرمیوں میں تاخیر پر بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے لیکن حکومت کی جانب سے موثر امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث متاثرین شدید کسمپرسی اور مشکلات کا شکار ہیں جس کے باعث انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جس پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس سردار احمد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے این ڈی ایم اے‘ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کو نوٹسز جاری کر کے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے