بلو چستان میں کو رونا وائرس کے5 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے5نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35826ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورنا وائرس کے 346افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 130افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد60ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح1.45فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 378اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے