بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں کے باعث مزید دو اموات کی تصدیق مجموعی تعداد 166 ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید دو اموات کی تصدیق مجموعی تعداد 166ہوگئی، محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نوشکی میں ایک بچے جبکہ کیچ میں ایک شخص کی سیلاب اور بارشوں کے باعث ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 166 جبکہ زخمیوں کی تعداد 75ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کل 15337مکانات کو نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3872مکمل جبکہ 11465جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین متاثر، 23ہزار 13مویشی ہلاک 16پل اور 670کلو میٹر سڑکیں بھی متاثر ہوچکی ہیں رپورٹ کے مطابق لسبیلہ اور جھل مگسی میں ریلیف آپریشن جاری ہے جبکہ ہرنائی کے لئے 100پیکٹ راشن اور 100خیمے روانہ کردئیے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے