350 غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے لیے وہ امپورٹڈ ہے یا ہم ؟ مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایجنٹ کون ہے؟ قانون کے مطابق کسی فارن کمپنی اور فارنر سے پیسہ نہیں لے سکتے جبکہ وہ شخص جس نے 350 غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے لیے وہ امپورٹڈ ہے یا ہم ؟ 350 غیر ملکی کمپنیوں سے پیسہ لے کر ملک میں سیاست کرنے والا امپورٹڈ نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تاریخ میں دو بڑے معاشی اسکینڈلز ہوئے اور ڈھائی سو ملین ڈالر ملک ریاض کو سائن کر کے گفٹ کر دیا گیا۔ کراچی کے لوگوں کو سہولت دینے کے لیے پلانٹ لگنا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیان حلفی بھی غلط دیا۔ کچھ اکاؤنٹس چھپائے گئے اور کچھ کو تسلیم ہی نہیں کیا گیا۔ صادق اور امین کون ہے؟ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موجودہ تاریخ میں دو بڑے معاشی اسکینڈلز ہوئے۔ ڈھائی سو ملین ڈالر ملک ریاض کو سائن کر کے گفٹ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے