پی ٹی آئی نے ممنوع فنڈز لئے ہیں الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لئے ہیں الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ امریکہ ٗ یو اے ای سے ممنوعہ فنڈز لئے ہیں 13 ممنوعہ فنڈز لئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اکاؤنٹس چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے اکبر ایس بابر جو پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ہیں نے دعوی دائر کیا تھا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیشن مطمئن ہے کہ جو ڈونیشن وصول ہوئی، وہ ابراج گروپ، ای پی آئی یوایس آئی سے لی گئی،پی ٹی آئی کینیڈا کارپوریشن سے بھی فنڈنگ وصول کی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 34غیر ملکیوں سے بھی ڈونیشن وصول کی گئی،تحریک انصاف نے 16 اکاونٹس کے حوالے سے وضاحت نہیں دی۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر سماعت رہا ،14 نومبر 2014 کو تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے یہ کیس دائر کیا تھا اور اس کا فیصلہ 21جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے