وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس،سیکورٹی سمیت صوبے کے دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منگل کو ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سیکورٹی سمیت صوبے کے دیگر اہم امور اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسین کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان،ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں سیکورٹی سے متعلق امور اور دیگر معاملات پر اہم فیصلے کئے گئے۔