وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا کل دورہ لسبیلہ متوقع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا آج لسبیلہ کا دورہ متوقع ہے۔ وزیراعظم لسبیلہ کے دورے کے دوران اوتھل میں ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی لسبیلہ آئیں گے۔وزیراعظم کو دورے کے دوران بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے