لیویز تھانہ سے فرار ہونے والے چورابراہیم خیل کے ایریا سے گرفتار ڈپٹی کمشنر
شیرانی(ڈیلی گرین گوادر) لیویز تھانہ سے فرار ہونے والے چور جوبیس گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ابراہیم خیل کے ایریا سے گرفتار ڈپٹی کمشنر کا لیویز فورس کے لئے انعام کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار ٹاور سے بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ کے تین گرفتار چور لیویز تھانہ سے فرار ہوگئے تھے ڈپٹی کمشنر اعجازاحمد جعفر کی ہدایت پر ضلع بھر کی ناکہ بندی کی گء اور ملزمان کی ہر صورت گرفتاری ممکن بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشر مہتاب شاہ استرانہ نے رسالدار میجر شیرزمان شیرانی تفتیشی آفیسر محمد ہاشم تفتیشی آفیسر یار محمد رسالدار نعمت شیرانی ریڈر جمعہ شیرانی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جسکی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ استرانہ کررہے تھے جہنوں نے چوبیس گھنٹے کے اندر فرار ملزمان کو دوبارہ ابراہیم خیل کے پہاڑوں سے گرفتار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر اعجازاحمد جعفر نے لیویز فورس کی کارکردگی کو سہراتے ہوے ملزمان کی گرفتاری پر لیویز فورس کے لئے اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔