رحیم یارخان: بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار

رحیم یارخان(ڈیلی گرین گوادر)رحیم یارخان کے علاقے بھٹہ واہن میں بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار ہوگیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار ہوگیا ہے، 3 بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ صدر صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں پیش آیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔متاثرہ بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ قاری صاحب نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ زیادتی کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔ورثاء کا کہنا ہے بچوں کے بتانے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس لیے پڑھنے نہیں جاتے، ورثاء نے ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے