ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان جھوٹے ہیں : شہباز شریف
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے حلف نامے جمع کرائے اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی رقم وصول کر کے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔