وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف بلو چستان کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف بلو چستان کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ پیر کو وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس قدوس بزنجو،صوبائی وزرا اراکین صوبائی اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم میاں محمد شبہاز شریف کا استقبال کیا،دورے کے موقع پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، مولانا عبدالو اسع، اسرار ترین اور نوابزادہ شاہ زین بگٹی،وزیر مملکت میر ہاشم نوتیزئی ایم این اے صلاح الدین ایوبی اور چیئرمین این ڈی این اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی ہمراہ تھے، وزیراعظم کو کوئٹہ ایئر پورٹ پرچیف سیکریٹری عبدلعزیز عقیلی نے بارش سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات،امدادی کاموں پر بریفنگ دی،وزیر اعظم نے قلعہ سیف اللہ اور چمن کے سیلا ب سے متاثرہ علا قوں،قلعہ سیف اللہ میں قائم کر دہ خیمہ بستی سمیت سیلا ب متاثرین سے ملا قات کی اور انکے مسائل پو چھے، اس موقع پر وزیر اعظم کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات، امدادی سر گرمیوں پر بھی بر یفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے