حلقہ کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہے، نورمحمد دمڑ
سنجاوی ((ڈیلی گرین گوادر) ) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی نئی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے سے سنجاوی عوام کو صحت کی تمام سہولیات انکی دہلزپر ملے گے اپنے چار سالہ دور حکومت میں عوام کے اجتماعی اور انفرادی کام جو کئے ہے وہ عوام پر احسان نہیں بلکہ انکا حق ہے ان خیالات اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر سنجاوی کے زیر تعمیر بلڈنگ جوکہ تکمیل کے مراحل میں ہے دورہ کرنے کے دوران بات چیت اور سنجاوی کے علاقے کلی شیرین، اورکلی نسک میں علیحدہ علیحدہ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا کلی شیرین سے نظر محمد جان،محمد صالح، محمد شیر،محمد قیام الدین،کرم خان، نصیب اللہ، نیاز محمد، قسمت اللہ، رازو خان، شمس اللہ، حبیب اللہ نے اپنے خاندان سمیت جمعیت وعلماء اسلام سے مستعفی ہوکربی اے پی میں حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں شامل ہوگئے جبکہ سنجاوی کے علاقے کلی نسک سے حاجی نظرآقا،حاجی خیرو،حاجی سیف للّٰہ،حاجی خان محمد، حاجی وزیر محمد،حاجی طاہر،نقیب اللہ خان نے اپنے خاندان سمیت جمعیت وعلماء اسلام سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کااعلان کیاکلی شیرین اور کلی نسک پہنچنے پر پارٹی کارکنوں عہدیداروں اور علاقے قبائلی عمائدین نے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا پرتپاک استقبال کیا گل پاشی کی گئی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہا جس کا واضح مثال پارٹی میں آئے روز جوق درجوق لوگوں کی شمولیت ہے انہوں نے کہاکہ سنجاوی، چوتیر، شیرین، نسک، اندڑآباد اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں لوگوں کی بی اے پی میں شمولیت سے پارٹی سنجاوی میں مزید فعال اور منظم ہوگئی ہے انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان پر زوردیا کہ وہ پارٹی اور ہمارے کاررواں کی فعالی کیلئے دن رات جدوجہد کرے اور گھر گھر پارٹی پیغام پہنچائے انہوں نے کہاکہ ہم جس مشن پر نکلے تھے اور عوام کو ان نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی جنگل سے آزاد کرنے کیلئے جو جدوجہد شروع کی ہے اب عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے اور حلقے کے عوام جوکہ چالیس سالوں سے زائد ان نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے کبھی قوم پرستی اور کبھی مذہب کے نام پر ورغلاکر ووٹ حاصل کرنے اور اقتدار تک پہنچنے کے بعد انہیں نہ تو اپنے حلقے کے عوام کا کوئی فکر ہوتا تھا اور نہ ہی حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل کا چند مخصوص افراد کے سوا حلقے کے عوام کو ہرقسم کی ترقی وخوشحالی روزگار سے قسطًً محروم رکھا گیا تھا اب عوام باشعور ہوچکے اور اب انکے نام نہاد جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے اہم اور عوام کا درینے اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تقریباًً 20 ارب کے ترقیاتی منصوبوں منظور کرائے ہے جس پر کام کاآغاز ہوچکا ہے مذکورہ ترقیاتی منصوبوں سے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ علاقے کے معدنیات، زراعت کو فروغ اور عوام کو روزگار کے مواقع ملے گے انہوں نے کہاکہ بی اے پی کی حکومت کی کارکردگی کودیکھ کر عوام جوق درجوق بی اے پی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا وژن اور مقصد حلقے کے عوام کے اجتماعی مسائل کا حل بیروزگار نوجوانوں کو روزگار اور حلقے کے دور دراز دشوار علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولتیں انکی دہلز پر فراہم کرناہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہوں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی قیادت میں صوبے کے تمام اضلاع، حلقوں، علاقوں جوکہ صوبے کے دور دراز دشوار گزار علاقے ہے اور وہاں ماضی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ان پسماندہ علاقوں کو ترقی کی صف میں شامل کررہے ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کی فعالی کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کرینگے دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنجاوی کا دورہ کیا اور نئے بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے نئے بلڈنگ کے افتتاح کے بعد ہسپتال کو تمام تر جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرکے عوام کو انکے دہلز پر طبی سہولیات فراہم کرینگے