بلو چستان میں کورونا وائرس کے8نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے8نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35811ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورنا وائرس کے 362افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 52افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد70ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح2.21فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 378اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے