بلوچستان نیشنل پارٹی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے دورہ شیڈول کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے دورہ شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی قائدین حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کریں گے شیڈول کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی، ایم پی اے اختر حسین لانگو، حاجی زاہد بلوچ اور نذیر بلوچ پنجگور کا دورہ، قاسم رونجھو، میر رؤف بلوچ، ایم پی اے احمد نواز بلوچ لسبیلہ کا دورہ، وزیر مملکت حاجی ہاشم نوتیزئی، ایم پی اے ثناء بلوچ، ایم پی اے بابو رحیم مینگل، میر خورشید جمالدینی نوشکی، خاران کا دورہ، مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار، ایم پی اے ٹائٹس جانسن، میر نذیر کھوسہ، یعقوب بلوچ سبی، نصیر آباد کا دورہ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، ایم پی اے میر حمل کلمتی، ڈاکٹر غفور بلوچ، حمل بلوچ، جمیل بہاڑ کیچ، گوادر کا دورہ کریں گے اعلامیہ میں ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرکزی قائدین سے رابطے رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے