چیف سیکرٹری بلوچستان ہنگامی دورے پر ضلع لسبیلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے

لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر ) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ہنگامی دورے پر ضلع لسبیلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی اور ڈی سی لسبیلہ افتخار بگٹی اے ڈی سی فرحان سلیمان رونجہ ایکسں ایریگیشن غلام محمد بادینی ڈی ایچ او ڈاکٹر قمرالحق رونجہ نے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان صالح محمد ناصر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر خان ناصر بھی انکے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری بلوچستان ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ سیلاب زدگان کے لیے ادویات ٹھیکہ جات، راشن اور دیگر ضروری اشیاء لائے چیف سیکرٹری نے اوتھل پہنچ کر سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیالسبیلہ دورے میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نیڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹیارو اور بی ایف پبلک اسکول میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ اور بے گھر افراد سے ملاقات بھی کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈی ایچ او کی جانب سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو طبی سہولیات اور امدادی اشیاء فراہمی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا چیف سیکرٹری بلوچستان نے اپنے لسبیلہ دورے کے موقع پر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے قلات ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کاروائیاں تیز کرنے اور خاص طور سے مواصلاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے چیف سیکرٹری نیاوتھل میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی آفیسران سے امداد و بحالی کے حوالے سے بریفنگ لی کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی اور ڈی سی لسبیلہ نے بریفنگ میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ۔مون سون بارشوں اور سیلاب سے لسبیلہ میں 19 اموات ہوء ہیں قومی شاہراہ سے منسلک 75 رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوء ہیں متاثرہ علاقوں میں زمینی رساء نہ ہونے کیوجہ سے ہیلی کے ذریعے ریلیف آپریشن پاک فوج کے تعاون سے جاری یے چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ لسبیلہ میں سیلاب کہ۔تباہ کاریوں سے لائیواسٹاک کے پیشے سے وابستہ دیہی علاقوں کے مالداروں کی30 ہزار مویشیاں سیلابی ریلے میں بہہ گء ہیں ایک لاکھ سے زائد ایکٹر زرعی اراضیات تباہ ہوء ہیں ابتداء سروے کے مطابق پانچ سے آٹھ ہزار لوگ جزوی طور پر اور دو سے تین ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں لاکھڑا اور کنراج کے دیہی لوگوں تک رساء میں مشکلات درپیش ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن محدود وسائل میں کوششیں کررہی ہیں چیف سیکرٹری نیاحکامات جاری کیں کہ این ایچ اے اور پاک فوج کے تعاون سے رابطہ سڑکوں کی بحالی یقینی بنایا جائے انہوں نے خاص طور سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان کو حکم دیا کہ وہ پرائیویٹ ہیوی مشینری کا بندوبست کریں تاکہ وزیراعظم پاکستان کے اعلانات کی روشنی میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی درست اور بروقت ڈیٹا کلیکشن ممکن اور لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے چیف سیکرٹری نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے کیمپ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جی او سی 44 ڈویژن بریگیڈ میجر جنرل عنایت حسین ڈائریک?ر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد پاک آرمی 442 کے بریگیڈیر فیصل کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر ایس ایس پی دوستین دشتی ایکسئن ایریگیشن غلام۔محمد بادیتی این ایچ اے افسران اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئرز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اے ڈی سی فرحان سلیمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر قمرالحق رونجہ اور دیگر متعلقہ۔افسران شریک ہوئے فوجی حکام کی جانب سے لسبیلہ میں ریلیف آپریشن اور بحالی کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی گء لسبیلہ دورے کے موقع پر حکام سے گفتگو میں انہوں نے امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری رکھنے اور تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ آر سی ڈی شاہراہ سے متاثر یونے والی پلوں اور لنک روڈ کی 24 گھنٹوں میں بحالی مکمل کی حائے چیف سیکرٹرء بے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا ڈائریا اور اسکن کی بیماری پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا اور سکرٹری ہیلتھ کو موقع پر احکامات جاری کیں ک متاثرین سیلاب ذدگان کیلئے قائم میڈیکل کیمپں وں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے سیکرٹری ہیلتھ صالح محند ناصر نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ ادویات کا ایک ٹرک آج شام تک لسبیلہ پہنچ جائیگا ضروری ادویات ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ سے لاکر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر لسبیلہ کے حوالے کردی گء ہیں چیف سیکرٹری نے محکمہ۔صحت کے حکام پر زور دیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وباء امراض کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی یلتھ پلان بنا کر ایریا وائز میڈیکل ٹیمیں بھیج کر مزید میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں اور وباء امراض پر قابو پانے اور متاثرین کو محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ صحت کے افسران اپنا کردار ادا کریں چیف سیکرٹری نے متاثرین تک ریلیف کا سامان پہنچانے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ حقدارتک اس کا حق پہنچایا جاسکے چیف سیکرٹری نے سیلاب ذدگان کی ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی سرگرم کاوشوں اور پاک فوج کے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کی تعریف کی اور کہا کہ خدمت کے جذبے کو ہر صورت برقرار رکھا جائے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ ریلیف اور بحالی کے کام کی سخت نگرانی کی جارہی ہے کسی قسم کی غفلت کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا چیف سییکرٹری نے متاثرین کی امداد اور بحالی کے کام میں پاک فوج کی حکام کی معاونت کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور فوجی حکام کے درمیان قریبی تعاون اور اشتراک کو بڑھانے کی ضرورت ہیچیف سیکرٹری نے حب ڈیم اور ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی، وندر اور اوتھل میں بارشوں سے ہونے والے تباہ کاریوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے