پشاورمیں 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 150 روپے تک مہنگا ہوگیا
پشاور ڈیلی گرین گوادر)پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران ڈیڑھ سو روپے تک مہنگا ہوگیا۔20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 1800 سے بڑھ کر 1950 روپے جبکہ فائن آٹا 1900 روپے سے بڑھ کر 2050 روپے کا ہوگیا۔صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل پرپاپندی سے قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے، پنجاب کی فلور ملز نے ذخیرہ اندوزی کی ہوئی ہے۔