واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بلا مقابلہ کامیاب – حلف اٹھا لیا

واثق قیوم نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کاغذات نامزدگی کی حوالے سے ایوان کو بتایا کہ واثق قیوم کے علاوہ کسی نے کاغذ جمع نہیں کرائے، اسپیکر نے ایوان کو بتایا واثق قیوم بطور ڈپٹی اسپیکر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں. جس کے بعد نومنتحب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حلف لے لیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے .تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے